لوک سبھا میں نوٹ کی منسوخی کے معاملے پر اپوزیشن جماعتوں نے مسلسل آج
چوتھے دن زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ سوال نہیں ہو سکا اور اسپیکر
سمترا مہاجن کو محض بیس مينٹ کے اندر ایوان کی کارروائی 12 بجے تک کے
لئے ملتوی کرنی پڑی۔
محترمہ مہاجن نے جیسے ہی ایوان کی کارروائی شروع کی اپوزیشن ارکان نوٹ
منسوخی
پر قانون 56 کے تحت بحث کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایوان کے وسط میں
آ گئے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کرنے لگے۔اسپیکر ارکان سے اپنی سیٹ پر بیٹھ کر اور نوٹ کی منسوخی کے بارے میں بحث
کرانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے انہیں اپنی نشست پر جانے کا اصرار کرتی
رہیں لیکن ان کی بات نہیں سنی گئی اور رکن نعرے بازی اور ہنگامہ کرتے رہے۔